Important News about Telegram And What'spp

Important News about Telegram And What'spp 
ٹیلی گرام کے نئے فیچر نے واٹس ایپ صارفین میں ہلچل مچا دی

 Telegram's new feature caused a stir among WhatsApp users


 Another feature has been added while updating the Russian messenger app Telegram, users will be able to transfer their chat history from WhatsApp, Line and KakaTalk to Telegram Messenger.  According to Russian media, Russia's messenger app Telegram has developed an iOS update that allows chat history to be transferred from WhatsApp and other apps to Telegram.  The update, published on the Russian App Store, states that Russian Messenger will now be able to transfer complete chat history from other apps such as WhatsApp, Line and KakaTak to Telegram Messenger, keeping in mind the needs of its users.  The facility has been introduced.  With this advanced feature from Russian Messenger Telegram, Telegram users will now be able to delete their groups, chats from chat lists as well as call history on other apps.  It is believed that the number of Russian messenger telegram users has reached a peak after new concerns regarding the security of WhatsApp, the founder of telegram called it the biggest digital migration in human history.  Within a week of the new WhatsApp security update, the number of Telegram users had exceeded 500 million.

Important News about Telegram And What'spp


Important News about Telegram And What'spp 
ٹیلی گرام کے نئے فیچر نے واٹس ایپ صارفین میں ہلچل مچا دی


روس کی میسنجر ایپ ٹیلی گرام کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے ایک اور فیچر کا اضافہ کردیا گیا، صارفین واٹس ایپ، لائن اور کاکا ٹاک وغیرہ سے اپنی چیٹ ہسٹری کو ٹیلی گرام میسنجر میں منتقل کرسکیں گے۔ روسی میڈیا کے مطابق روس کی میسنجر ایپ ٹیلی گرام نے ایک آئی او ایس اپ ڈیٹ تیار کیا ہے جس سے چیٹ کی ہسٹری کو واٹس ایپ اور دیگر ایپس سے ٹیلی گرام میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔ روسی ایپ اسٹور پر شائع کردہ اپ ڈیٹ کی تفصیل میں آگاہ کیا گیا کہ روسی میسنجر نے اب اپنے صارفین کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے مکمل چیٹ ہسٹری کو دیگر ایپس جیسے واٹس ایپ، لائن اور کاکا ٹاک سے ٹیلی گرام میسنجر میں منتقل کرنے کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔ روسی میسنجر ٹیلی گرام کی جانب سے اس جدید سہولت کے ساتھ اب ٹیلی گرام کے صارفین دیگر ایپس پر موجود اپنے گروپس، چیٹ لسٹ سے خفیہ چیٹ کے علاوہ کال ہسٹری کو بھی ڈیلیٹ کرسکیں گے۔ خیال رہے کہ واٹس ایپ کی سیکیورٹی کے حوالے سے نئے خدشات کے بعد روسی میسنجر ٹیلی گرام کے صارفین کی تعداد عروج پر پہنچ گئی، ٹیلی گرام کے بانی نے اسے انسانی تاریخ کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ہجرت قرار دیا تھا۔ واٹس ایپ کے سیکیورٹی کے حوالے سے نئے اپ ڈیٹ کے ایک ہفتے کے اندر ٹیلی گرام استعمال کرنے والوں کی تعداد 500 ملین سے تجاوز کرگئی تھی۔