New-Rules-of-Exchange-And-Rationalization-For-Teachers
New Rules of Exchange And Rationalization For Teachers
New Rules of Exchange And Rationalization For Teachers
۔پرائمری سکول مین 80 طلبا تک کم از کم تین ٹیچرز ھوں گے
81 پہ 4 ٹیچرز ھو جائین گےپھر ھر 40 طلبا کے بعد ایک ٹیچر کا اضافہ ھوتا جائے گا مطلب۔121 پہ 5 ٹیچرز 161 پہ 6 ٹیچرز ھون گے یہ سلسلہ اسی طرح آگےچلتا رھے گا
2۔ مڈل ،ھائی اور ھائیر سیکنڈری سکول مین اگر پرائمری پورشن ھے تو پھر یہان پہ پرائمری سکول کی نسبت ذرا مختلف فارمولہ فکس کیا گیا ھے ۔ 80 طلبا تک کم از کم 3 ٹیچرز لازمی ھونگے ۔۔۔پرائمری سکول مین تو مزید ھر 40 طلبا کے اضافے تک ایک ٹیچر کا مزید اضافہ ھو جاتا تھا لیکن مڈل اور ھائی سکول مین اب 40 کی بجائے ھر 60 طلبا کے اضافے تک ایک مزید ٹیچر کا اضافہ ھو گا ۔ جس کہ تفصیل یہ ھو گی
پہلے 80 طلبا تک پہ 3 ٹیچرز ۔۔81 پہ 4 ٹیچرز ،141 پہ 5 ٹیچرز ،200 پہ 6 ٹیچرز اسی طرھ مزید 60 جمع کرتے جائین اور ایک مذید ٹیچرز کا اضافہ کرتے جائین ۔
اب آ جائین EST کے متعلق
۔ھر سکول مین کم از کم چھٹی سے آٹھوین تک 3 سیکشن تو لازمی ھوتے ھین ۔لہذا ھر سکول مین چار est (ایک ڈرائینگ ،ایک کمپیوٹر ،ایک عربی اور ایک فزیکل ) تو لازمی ھونگے ۔سیکشن کی تعداد کے مطابق ٹیچرز کا اضافہ صرف اور صرف Est آرٹس اور Est سائنس کے ٹیچرز کا ھو گا باقی چار کیٹیگریز کے ٹیچرز کی تعداد ایک ایک ھی رھے گی چاھے جتنے بھی زیادہ سیکشن بن جائین ۔ یہان یہ بات یاد رکھین کہ ھر کلاس کے ھرسیکشن کی تعداد 60 تک ھوگی جیسے ھی 61 ھو گی دو سیکشن بن جائین گے 121 پہ تین سیکشن اسی فارمولہ کے تحت مزید سیکشن بنتے جائین گے۔
ٹیچرز کی تعداد کو فکس کرنے کے لئے چھٹی سے آٹھوین کے کل سیکشن کی تعداد معلوم کی جاتی ھے پھر ٹیچرز کی تعداد درج ذیل ھوگی
پہلے تین سیکشن پہ 2 آرٹس اور ایک سائینس کا
چار سیکشن پہ 2 آرٹس اور 2 سائینس
پانچ سیکشن پہ 3 آرٹس اور 2 سائنس
6 سیکشن پہ 3 آرٹس اور 3 سائنس
نوٹ کرین تو اگر طاق سیکشن ھین تو آرٹس کا ایک ٹیچر زیادہ ھو گا اگر سیکشن جفت ھین تو آرٹس اور سائنس کے ٹیچرز کی تعداد برابر ھو گی ۔۔
اب آ جائین sst کے متعلق
ھر ھائی سکول مین sst c.s لازمی ھو گا اس کے علاوہ sst آرٹس ,sst سائنس اور sst ریاضی ،فزکس کی تعداد ھائی سکول کے سیکشنز کی تعداد کے مطابق تبدیل ھو گی جس کی تفصیل درج ذیل ھے
1۔ھر سکول مین نہم اور دھم کے کم از کم 2 سیکشنز تو لازمی ھونگے ۔لہذا
پہلے 2 سیکشنز پہ 2 sst آرٹس ، ایک sst سائنس اور ایک sst ریاضی فزکس ۔اس طرح کم ازکم ھر سکول مین 5 sst ضرور ھونگے
3 سیکشنز پہ 3 ایس ایس ٹی آرٹس , ایک ایس ایس سائنس ایک ایس ایس ٹی میتھ
4 سیکشنز پہ 3 ایس ایس ٹی آرٹس ،2 ایس ایس ٹی سائینس ،ایک ایس ایس ٹی میتھ
5 سیکشنز پہ 4 ایس ایس ٹی آرٹس ۔2 ایس ایس ٹی سائنس اور ایک ایس ایس ٹی میتھ
6 سیکشنز پہ 4ایس ایس ٹی آرٹس ،2 ایس ایس ٹی سائنس اور 2 ایس ایس ٹی میتھ ۔اسی طرح مزید سیکشنز پہ مزید ایس ایس ٹی کی تعداد بڑھتی جائے گیے
یہ تو تھا STR جس کے مطابق یہ تعین ھو جاتا ھے کہ کس سکول مین کس کیٹیگری کے ٹیچر کی ضرورت ھے ۔کونسی کیتیگری کے ٹیچر فالتو موجود ھین ۔ STR کے مطابق پرائمری سکولوں کی تین کیٹگریز بنائی گئی ھین ۔
1۔ ریڈ سکولز ۔۔۔۔یہ وہ سکول ھین جہان مزید ٹیچرز کی ضرورت ھے
2۔ ییلو سکولز۔۔۔یہ وہ سکولز ھین جہان ٹیچرز فالتو ھین
3۔ گرین سکول ۔۔۔۔یہ وہ سکول ھین جہان ٹیچرز پورے ھین ۔۔نی کم نہ زیادہ ۔
سیدھی سی بات ھے ریڈ سکولز کو ٹیچرز کی ضرورت ھے ان سکولون مین ٹیچرز کو تبادلہ کرا کے انے کی اجازت ھو گی لیکن یہان سے تبادلہ کرا کے جانے کی اجازت نہین ھوگی ماسوائے wedlock,comensation کی بنیاد کے ۔دوسرا ان سکول مین پیچھے کم از کم 2 pst کا موجود ھونا بھی ضروری ھو گا ۔
اب آ جائین Est کے تبادلہ جات پہ مطلب مڈل ھائی اور ھائیر سیکنڈری سکول سے متعلق
۔اس سلسلہ مین سکول ریڈ ،ییلو یا گرین نہین ھو نگے بلکہ ٹیچرز ریڈ ییلو اور گرین ھونگے ۔۔۔۔اسکی وجھہ یہ ھے کہ ھر سکول کو کسی کیٹیگری مین ٹیچرز چاھئے اور اسی سکول مین کسی کیٹیگری کاٹیچر فالتو بھی ھو گا تو پھر مشکل ھو گا کہ سکول کو ریڈ شو کرین یا ییلو ۔۔اسی وجہ سے پوسٹ کو ریڈ ییلو یا گرین کیا جائے گا نہ کہ سکول کو جس سے پتہ چلے گا کہ کس کیٹیگری مین سکول کو ٹیچر چاھیئے اور کس کیٹیگری مین ٹیچرز فالتو ھے ۔۔۔۔
ای ایس ٹی کی طرح ایس ایس ٹی بھی ریڈ ییلو اور گرین ھو گا ۔اس کا طریقہ کار بھی ای ایس ٹی کی طرح ھو گا
قصہ مختصر ۔۔۔۔۔
صرف ییلو سکول والے یا ییلو پوسٹوں والے ٹیچرز ھی تبادلہ کرا سکین گے اور وہ بھی صرف ریڈ والے سکولوں مین یا ریڈ والی پوسٹون پہ ۔
اس سے ثابت ھوا کہ یہ تبادلہ جات نہین ھین بلکہ اصل ریشنالئزیشن سے پہلے فالتو ٹیچرز کو موقع دیا جا رھا ھے کہ وہ اپنی مرضی اور پسند کے اس سکول مین خود ھی چلے جائین جہان بعد مین کسی کو بھی بھیجا جائے گا ۔
اسی وجھہ سے سیانے ٹیچرز جن کا اس سکول مین سروس کا دورانیہ زیادہ ھے اور وہ ھٹ لسٹ پہ ھین وہ قریبی سکول مین کسی کے ساتھ میوچل تبادلہ کرا لین اسی مین ان کی بچت ھے ۔۔
Post a Comment
0 Comments