WiFi is the Biggest Update After Twenty Year

WiFi is the Biggest Update After Twenty Year

وائی ​​فائی بیس کے بعد سب سے بڑی تازہ کاری ہے

WiFi is the Biggest Update After Twenty Year  To Find Wifi Password How To Change Wifi Password Discover WiFi Through Map
کیا آپ اپنے گھر کے وائی فائی انٹرنیٹ کی اسپیڈ سے بیزار رہتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس وائرلیس کمیونیکشن میں 20 سال بعد سب سے بڑی تبدیلی آرہی ہے۔

وائی فائی بینڈ 1989 میں سامنے آئے تھے اور اس وقت سے اب تک اس کے اسپیکٹرم یا فریکوئنسی بینڈ میں 4 گنا اضافہ ہوچکا ہے مگر اب بھی یہ کافی نہیں لگتا۔

یہی وجہ ہے کہ رواں ہفتے امریکا کے فیڈرل کمیونیکشن کمیشن (ایف سی سی) نے وائی فائی 6 ای کی منظوری دی ہے جو کہ 6 گیگاہرٹز فریکوئنسی بینڈ سے اوپن ہوگا جبکہ 1200 میگا ہرٹز فریکوئنسی بینڈ ریلیز کرے گا۔

آسان الفاظ میں یہ نیا وائی فائی پروٹوکول موجودہ وائی فائی سے ڈھائی گنا زیادہ تیزرفتار ہوگا۔

گزشتہ سال ستمبر میں وائی فائی 6 کی منظوری دی گئی تھی اور اب اس کو مزید بہتر کیا جارہا ہے جو اسی وائی فائی کا نیا ورژن ہے جو آپ برسوں سے استعمال کررہے ہیں مگر یہ زیادہ تیز اور زیادہ افادیت والا ورژن ہے، جیسے موبائل انٹرنیٹ جو 3 جی سے 4 جی پر گیا اور اب 5 جی کا عہد شروع ہورہا ہے، وائی فائی ٹیکنالوجی میں گزرے برسوں کے دوران بتدریج بہتری آئی ہے۔

چونکہ آج کل 4 کے فلمیں اسٹریم کی جاتی ہیں بلکہ پوری پوری ویڈیو گیمز بھی انٹرنیٹ پر چلتی ہیں تو وائی فائی میں بہتری کوئی حیرانی کی بات نہیں۔

ویسے یہ نئی ٹیکنالوجی رواں سال کے آخر تک دستیاب ہوگی کیونکہ ابھی تو وائی فائئی سکس سپورٹ کرنے والی ڈیوائسز ہی زیادہ نہیں۔