Latest Breaking News About Imran Khan Brilliant Decision

Imran Khan's brilliant decision, the whole world accepted the Pakistani government, great news for the Pakistani nation

عمران خان کا شاندار فیصلہ، پوری دُنیا پاکستانی حکومت
کو مان گئی، پاکستانی قوم کے لیے شاندار خوشخبری



حکومت نے جہاں معاشی حکمت عملی کے تحت 1240 ارب
 روپے سے زائد کے میگا امدادی پیکیج وتعمیرات کیلئے سہولیاتی و ترغیباتی پیکیج دیئے ہیں۔ وہیں سماجی اقدامات کے تحت سمارٹ لاک ڈاؤن اور احساس پروگرام کے ذریعہ ایک بڑی تباہی اور نقصان کو رونما ہونے سے روک دیا۔
ریسرچ پیپرکے مطابق حکومت کی جانب سے کئے گئے مشکل فیصلوں کی وجہ سے بڑے شعبہ جات جیسے سیمنٹ، کھاد اورآٹو وغیرہ میں ایک ایسے وقت میں بڑھوتری ہوئی ہے، جب کورونا کی وجہ سے عمومی طورپرسست روی کا رحجان ہے ۔
ملک کے بہتراقتصادی پس منظر کی عکاسی بینچ مارک سٹاک انڈکس کی کارگردگی سے بھی ہورہی ہے۔
کے ایس ای 100 انڈکس میں 25 مارچ کے بعد سے لیکراب تک 46.2 فیصد اضافہ ہواہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج کو دنیاکی بہترین کارگردگی کے حامل سٹاک ایکسچینج کااعزازحاصل ہوا۔
گزشتہ حکومت کے دورمیں بظاہراقتصادی اشاریے بہتردکھائی دے رہے تھے لیکن اس کے باوجود پاکستان کی معیشت خسارہ کی معیشت تھی۔
مالی سال 2018 میں تجارتی خسارہ مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی) کے 9.9 فیصد کی ریکارڈسطح پرپہنچ گیاتھا۔ اس صورتحال میں برآمدات کے مقابلے میں درآمدات میں دگنا سے زائد اضافہ ہوا۔ گزشتہ حکومت کے دورمیں ملکی کرنسی کی قیمت کومصنوعی طورپرمستحکم رکھا 
 گیا۔

مالی سال 2018میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 9.76 ارب ڈالرتک گرگئے۔
مالی سال 2016میں زرمبادلہ کے ذخائر18.1 ارب ڈالر تھے۔ اس وقت سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.1 ارب ڈالرہیں۔ ملکی معیشت سست روی مگریقینی طورپراصلاح کی سمت میں گامزن رہی۔
اس دوران کورونا وائرس کی عالمگیر وبا نے دنیا کے دیگرممالک کی طرح پاکستان کو بھی متاثر کیا۔ جس سے اقتصادی بحالی کاعمل ڈی ریل ہوا۔
مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کے باوجودحکومت نے کوروناوائرس سے پیداہونے والے بحران سے نمٹنے کیلئے جو طریقہ کاراختیارکیا وہ قابل تعریف ہے ۔
پاکستان ان ممالک میں بھی سرفہرست رہا، جنہوں نے سمارٹ لاک ڈائون کا تصورپیش کیا۔ اسی طرح پاکستان ان ممالک میں بھی سرفہرست ہے، جس نے ترقی پذیرممالک اورمعیشتوں کے ذمہ واجب الاداقرضوں کو مؤخرکرانے کی لابنگ کی۔
مالیاتی اثرات کو کم کرنے کیلئے سٹیٹ بینک نے شرح سود کو 13.25 فیصد سے کم کرکے 7 فیصد کی سطح پرلایا۔
نیاپاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت 30 ارب روپے کی سبسڈی اورٹیکسوں میں 90 فیصد کی چھوٹ سے نہ صرف وزیراعظم عمران خان کے اس سکیم کو آگے بڑھانے میں مددملے گی بلکہ اضافی طلب بھی پیداہوگی۔


پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، وہ اعلان ہوگیا جس کا پاکستانی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے، جانیے

پی آئی اے کے مطابق اس کے مسافر اب متبادل کے بجائے براہ راست پاکستان اور لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے درمیان سفر کر سکیں گے اس سلسلے میں تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائن نے برطانیہ کے مختلف شہروں سے سفر کرنے والے مسافروں کے لئے متبادل ذریعے سے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے 14 اگست سے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی آئی اے کی پروازوں کی معطلی کے بعد دیگر ائیرلائنز نے کرائے غیر معمولی طور پر بڑھا دئیے تھے۔ قومی ایئر لائن کی پروازوں کے چلنے کے بعد کرائے واپس اپنے مقام پر آنے کی توقع ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق عید کے فوراً بعد پروازوں کے اوقات کار سے متعلق اعلان کردیا جائے گا۔
یکم جولائی کو برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اپنے 3 ایئرپورٹس سے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

برطانوی اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا تھا کہ برمنگھم، لندن ہیتھرو اور مانچسٹر ایئرپورٹس سے پی آئی اے کی پروازیں فوری طور پر معطل کی جاتی ہیں۔
برطانیہ کی جانب سے یہ اعلان یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کے آئندہ 6 ماہ تک پی آئی اے کے آپریشن معطل کرنے کے فیصلے کے بعد کیا گیا تھا۔
پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اس کا اطلاق یکم جولائی 2020 کو رات12 بجے سے ہوگا اور کہا تھا کہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکے گی۔
قومی ایئرلائن کا کہنا تھا کہ ایاسا کے اس فیصلے کے نتیجے میں پی آئی اے یورپ کی تمام پروازیں عارضی مدت کے لیے منسوخ کررہا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے یورپی یونین کی فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے اصلاحی اقدامات کررہا ہے

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی پیرحسن احمد انتقال کرگئے

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی پیر حسن احمد انتقال کرگئے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی پیر حسن احمد لاہور کےاسپتال میں زیر علاج تھے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
شبلی فراز نے پیر حسن احمد کی مغفرت کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالی اعجاز شاہ کے چھوٹے بھائی پیر حسن احمد شاہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے۔