latest breaking news Pakistan today


latest breaking news Pakistan today


The most important meeting of 6 generals including Raheel Sharif with General Qamar Javed Bajwa, what was the discussion?

جنرل قمر جاوید باجوہ سے راحیل شریف سمیت 6جرنیلوں کی اہم ترین ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟


لاہور  چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور کا دورہ کیا اور کور ہیڈ کوارٹرز لاہور میں سینئر حاضر سروس اورریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی ۔آرمی چیف نے پیشہ ورانہ امور ، خطے میں سلامتی ، امن و استحکام کی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا ۔ آخر میں شرکا ء نے متعددتجاویزات/معلومات کا تبادلہ کیا اور اس اجلاس پر تبادلہ خیال کے لئے آرمی چیف کا شکریہ بھی ادا کیا۔ بات چیت کے دوران جنرل (ر)جہانگیر کرامت ، جنرل (ر)احسن سلیم حیات ، جنرل (ر)طارق
ماجد ، جنرل(ر)ا رشاد محمود اور جنرل (ر)راحیل شریف بھی موجود تھے۔ اس سے قبل پہنچنے پر آرمی چیف کا کمانڈر 
لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے استقبال کیا۔


Sialkot: Hasina arrested for smearing goldsmiths with 420 red hands

سیالکوٹ: سناروں کو چونا لگانے والی حسینہ 420 رنگے ہاتھوں گرفتار



سیالکوٹ: (دنیا نیوز) سیالکوٹ شہر اقبال کے مختلف سناروں کو چونا لگانے کے بعد کینٹ پولیس نے حسینہ 420 کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
سیالکوٹ لاہور کی حمیرا نامی حسینہ 420 کی سیالکوٹ میں نوسر بازیاں سامنے آئی ہیں۔ شہر کے پوش علاقہ کینٹ میں نقلی زیورات سنار کو دکھا کر اصلی زیورات کی چوری کرکے بھاگنے والی حسینہ گرفتار 420گرفتار کر لی گئی ہے۔
نوسر باز حسینہ حمیرا کا تعلق لاہور کے علاقہ دھرم پورہ سے ہے، نوسر باز خاتون نے 4 دوکانداروں کو نقلی سونا دکھا کر اصلی سونا چوری کر لیا، چوری ہونے والے سونے کا وزن 5.5تولے بتایا جارہا ہے اور مالییت ساڑھے تین سے پانچ لاکھ بتائی جا رہی ہے۔
ملزمہ کے خلاف صرافہ ایسوسی ایشن کی درخواست پر تھانہ کینٹ میں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔


Heavy rains wreak havoc in Balochistan, cattle swept away

طوفانی بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچادی، مویشی بہہ گئے، 




طوفانی بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچادی، مستونگ، خضدار، ہرنائی، نوشکی، لورا لائی، ڈھاڈر میں سیلابی ریلوں میں متعدد مویشی بہہ گئے، کچے گھروں کی دیواریں گر گئیں، کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ قومی شاہراہوں پر جگہ جگہ آمدورفت معطل ہوگئی۔
شدید بارشوں کی وجہ سے کئی دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، مکران کوسٹل ہائی وے پر 30 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، کوہلو کے ندی نالوں میں طغیانی سے سوناری پُل بہہ گیاجس کی وجہ سے کوہلو کا سبی اور کوئٹہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔
صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق بارش اور سیلاب کے دوران مختلف حادثات میں اب تک تین افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
جعفرآباد میں بارش کے باعث پیش آنے والے حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حب میں سیلابی ریلے میں پھنسے 2 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
خضدار کے تفریحی مقام مولا چٹوک میں سیلابی ریلے میں پھنسے 7 سیاح ریسکیو کر لیے گئے جبکہ مکران کوسٹل ہائی وے پسنی کے بدوک کے قریب پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس کے باعث گوادر کا لسبیلہ اور کراچی سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا اور کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔
ضلع ڈیرہ بگٹی میں مختلف علاقوں میں 4 سے 5 فٹ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا، انتظا میہ نےآبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ ہرنائی میں ا یک گھنٹے مسلسل بارش سے نشیبی علاقہ زیر آب آ گیا اور پہاڑوں سے آنے والے پانی کے باعث برساتی نالوں میں سیلابی ریلہ محلہ غریب آباد کے کچے مکانات میں داخل ہوگیا، رہائشی اپنی مدد آپ کے تحت سیلابی پانی کو گھروں سے نکال رہے ہیں۔

Latest Breaking News Pakistan today the latest news in Urdu News update Pakistan Geo news Pakistan news HeadlinesAry news  dawn Newspaper