Taylor-Swifts-Music-Album-Folk-Lore-set-New-Records
Taylor Swift is Music Album Folk Lore set New Records
Taylor Swift is Music Album Folk Lore set New Records
ٹیلر سوئفٹ کے میوزک البم ’فوک لورے‘ نے نئے ریکارڈ قائم کردیے
لاس اینجلس امریکی پاپ گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ اور دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 شخصیات کی فہرست میں شامل 30 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے کورونا کی وبا کے باوجود اپنا آٹھواں میوزک البم ریلیز کرکے سب کو حیران کردیا۔ٹیلر سوئفٹ کے آٹھویں میوزک البم ’فوک لورے‘ کو کورونا کی وبا کے باوجود 24 جولائی کو ریلیز کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو محض 24 گھنٹے قبل آگاہ کیے جانے کے بعد ’فوک لورے‘ کو 24 جولائی کو ریلیز کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے کئی میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹس پر پہلے نمبر پر آگیا۔ٹیلر سوئفٹ کا میوزک البم آئی ٹیون میوزک ویب سائٹ پر دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا جب کہ دیگر ویب سائٹس پر بھی میوزک البم نے نئے ریکارڈز بٹورے۔ شوبز ویب سائٹ ورائٹی کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے آٹھویں میوزک البم کے ریلیز ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر ہی اس کی 13 لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں جو ایک منفرد ریکارڈ ہے۔ اقتصادی جریدے فوربز کے مطابق ’فوک لورے‘ کو میوزک ویب سائٹ اسپاٹی فائے پر ریلیز ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد 8کروڑ افراد نے سنا جو ایک ریکارڈ ہے۔رپورٹ کے مطابق اسپاٹی فائے پر 8 کروڑ بار سنا جانے والا ٹیلر سوئفٹ کا میوزک البم اتنی بڑی تعداد میں گلوکارہ کا سنا جانے والا پہلا البم بھی بن گیا جب کہ ان کے البم نے 2020 کا سب سے زیادہ سنے جانے والے میوزک البم کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔
Tick tok obsession: Video viral in uniform, lady constable fired
ٹک ٹاک کا جنون: یونیفارم میں ویڈیوزوائرل ، لیڈی کانسٹیبل نوکری سے فارغ
لاہور: ٹک ٹاک کا جنون لیڈی کانسٹیبل کو مہنگا پڑ گیا، لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر کو یونیفارم میں اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔
لیڈی کانسٹیبل وفا توقیر موبائل سکواڈ میں تعینات تھی جس نے چند روز قبل باوردی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کی، ویڈیو سامنے آنے پر واقعہ کی تفتیش کی گئی۔ قصور وار ثابت ہونے پر اسے بر طرف کر دیا گیا۔
Pakistani cricketer T20 specialist Sohail Tanveer and hard hitting batsman Asif Ali will participate in the Caribbean Premier League.
پاکستانی کرکٹر ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ سہیل تنویر اور ہارڈ ہٹنگ بیٹسمین آصف علی کیربیئن پریمیئرلیگ میں شرکت کریں گے۔
لاہور سے ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے سہیل تنویر اور آصف علی کو این او سی جاری کر دیے ہیں۔
سہیل تنویر آج شب براستہ انگلینڈ ویسٹ انڈیز روانہ ہوں گے۔
سہیل تنویر بارباڈوس میں پہلے قرنطینہ ہوں گے اور بعدازاں پریکٹس کریں گے۔
بیٹسمین آصف علی 29 جولائی کو براستہ امریکا ویسٹ انڈیز جائیں گے۔
کرکٹر آصف علی سینٹ لوشیا میں 14 روز کا قرنطینہ اور پریکٹس کریں گے۔
سی پی ایل کے لیے پاکستان کے دو ہی کرکٹرز کے معاہدے ہوئے ہیں۔
A resolution has been tabled in Punjab to fix the age of marriage for girls at 18 years
پنجاب میں لڑکیوں کی شادی کی عمر 18سال مقرر کرنے کی قرارداد جم
لاہور: لڑکیوں کے لئے شادی کی عمر کم ازکم 18سال مقرر کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی، پی ٹی آئی کی رکن سعدیہ سہیل،سمیرا بخاری اور خدیجہ عمر کی جانب سے جمع کرائی گئی مشترکہ
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یکم عمری کی شادیاں لڑکیوں کو بنیادی تعلیم سے محروم کردیتی ہیں۔
In the midst of the wrath of the corona virus, such shots will be intimate scenes, the first picture to come out!
کورونا وائرس کے قہر کے درمیان ایسے شوٹ ہوں گے انٹیمیٹ سین ، سامنے آئی پہلی تصویر
لاک ڈاون کے بعد ملی چھوٹ کے بعد اب فلموں کی شوٹنگ شروع ہونے والی ہے ، لیکن سوالات یہ اٹھ رہے ہیں کہ گائیڈ لائنس کے حساب سے زیادہ بھیڑ بھاڑ والے سینس اور خاص کر رومانٹک سین کیسے شوٹ کئے جائیں گے ۔
کورونا وائرس (Coronavirus) کے قہر سے پوری دنیا پریشان ہے ۔ اس وائرس کا اثر اب ہندی فلم انڈسٹری پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ اب فلموں کی شوٹنگ کیلئے کئی گائیڈ لائنس جاری کردی گئی ہیں ۔ سماجی فاصلہ ، سینٹائزیشن اور ماسک کے ساتھ ساتھ لوگوں کی تعداد پر بھی اب لگام لگ گئی ہے ۔ ایسے میں فلم میکرس کیلئے سب سے بڑی تشویش کی بات یہ ہوگی کہ جدید دور کا ٹرینڈ بن چکے انٹیمیٹ سینس (Intimate Scene) اب کیسے شوٹ ہوں گے ۔ سماجی دوری کی وجہ سے بوسہ تو دور اب نزدیک آنا بھی خطرے سے خالی نہیں ہوگا ۔ اسی درمیان حال ہی میں اداکار اپار شکتی کھورانہ (Aparshakti Khurana) نے تصویر شیئر کرکے بتایا ہے کہ کورونا کے دور میں فلموں کے انٹیمیٹ سین کیسے شوٹ ہوں گے ۔
لاک ڈاون کے بعد ملی چھوٹ کے بعد اب فلموں کی شوٹنگ شروع ہونے والی ہے ، لیکن سوال یہ اٹھ رہے ہیں کہ گائیڈ لائنس کے حساب سے زیادہ بھیڑ بھاڑ والے سینس اور خاص کر رومانٹک سین کیسے شوٹ کئے جائیں گے ۔ اس درمیان اپار شکتی نے ایک تصویر شیئر کرکے لوگوں کے ذہن میں پیدا ہورہے سوالات کا جواب دیا ہے ۔ انہوں نے اپنی آنے والی فلم کے ایک انٹیمیٹ سین کی تصویر شیئر کرکے بتایا ہے کہ کیسے شوٹ ہوں گے ۔
Asia's list of 100 most influential people continues, including many Pakistanis who are at the top
ایشیا کی 100بااثر افراد کی فہرست جاری، متعدد پاکستانی شامل پہلے نمبر پر کون ؟ دوسری اور تیسری پوزیشن بھی واضح ہو گئ
لاہور : دی نیویارک پریس نیوز ایجنسی نے ایشیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست جاری کردی ۔ فہرست کے مطابق پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان ایشیا کے تیسرے بااثر شخص قرار۔ قومی موقرنامے کے مطابق فہرست میں بھارتی موسیقار اے آر رحمان پہلے ، بھارتی گلوکار سونونیگم دوسرے جبکہ عدنان سمیع خان کا تیسرا نمبر ہے بااثر افراد کی فہرست میں پاکستانی گلوکار علی ظفر، رحیم شاہ، فرحان سعید، وسیم بادامی، حسن شہریار یاسین، دیپک پروانی شامل ہیں اور پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم، شعیب اختر، شعیب ملک ، فٹ بالر کلیم اللہ خان ، ٹینس پلیئر عصام الحق بھی
بااثر افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ معروف پاکستانی ڈیزائنر ایچ ایس وائے نے کہا کہ ،ایشیا کے 100 بااثر افراد کی فہرست میں شامل ہونا باعث فخر ہے ، اپنے کام میں مزید کامیابیوں سے اپنا اور ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔
Taylor Swift is Music Album Folk Lore set New Records Latest Today News Viral News In World Most Searched In Google Popular Tik Tok Viral News
Post a Comment
0 Comments