Breaking News About Higher Education Commission Of Pakistan


Breaking News About Higher Education Commission Of Pakistan 


آخری چانس پھر نا کہنا کہ خبر نا ہوئی


ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفیکیشن کے مطابق دسمبر 2020 کے بعد دو سالہ ماسٹرز ڈگری کو ختم کیا جا رہا ہے۔ جنوری 2021 سے صرف بی۔ایس ڈگری ہوگی اور وہ بھی صرف ریگولر ڈگری ہوگی۔ یعنی اس کے لئے آپ کو ڈگری کالج یا یونیورسٹی میں بطور ریگولر سٹوڈنٹ ایڈمیشن لینا ہوگا۔ پرائیویٹ تعلیم ختم کر دی جائے گی۔
پاکستان میں صرف دو یونیورسٹی کو فاصلاتی نظام تعلیم کی اجازت ہوگی ایک علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور دوسری ورچول یونیورسٹی۔

مندرجہ بالا حالات کو دیکھتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد اس سمسٹر خزاں 2020 میں آخری بار  ایم اے کے داخلوں کا آغاز کرے گی جو کہ یکم ستمبر سے 10 اکتوبر 2020 تک نارمل فیس کے ساتھ داخلہ لیا جا سکے گا اس کے بعد بی۔اے اور ایم۔اے ہمیشہ کے لئے ختم کر دیئے جائیں گے۔
آخری چانس کی بدولت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اس بار ماسٹرز کے تمام پروگراموں میں ایڈمیشن آفر کر رہی ہے جس میں درج ذیل مضامین ہونگے۔

ایم اے اردو
ایم اے اسلامیات
ایم اے عربی
ایم اے مطالعہ پاکستان
ایم اے معاشیات
ایم اے ایجوکیشن
ایم اے تاریخ (ہسٹری)
ایم اے سوشیالوجی
ایم اے ٹیفل (انگلش)
ایم اے ڈی این ایف ای
ایم اے ماس کمیونیکیشن
ایم اے جینڈر اینڈ وومن اسٹڈیز
ایم اے ایڈمینسٹریٹو سائنسز
ایم اے لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز
ایم اے ای پی ایم
ایم اے اسپیشل ایجوکیشن
ایم کام
ایم۔ایڈ (تمام سپیشلازیشن میں) وغیرہ

اس سے قبل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کسی بھی سمسٹر میں اتنے زیادہ مضامین میں ایک ساتھ ایڈمیشن آفر نہیں کیے۔ چونکہ یہ آخری چانس ہے اس لئے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔

یہ معلومات طلباء وطالبات کو بہترین مفاد عامہ کی غرض سے فراہم کی جا رہی ہے۔ 

آپ کی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا طلب گار

Breaking News About Higher Education Commission Of Pakistan role of higher education commission in pakistan higher education commissioner