IUB PRO No 238/20
IUB PRO No 238/20
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بی اے /بی ایس سی پرائیوٹ امیدوارن کو مطلع کیا گیا ہے کہ ان کی رہنمائی کے لیے آن لائن امتحان کے آغاز سے قبل یونیورسٹی ویب سائیٹ اور سوشل میڈیا پر امتحان سے متعلق تمام تفصیلات اور طریقہ کار کا اعلان کیا جائے گا۔ کنٹرولر امتحانات کے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام امیدواران کے ایف اے /ایف ایس سی وغیرہ میں جاری کردہ گریڈ ز کو مدنظر رکھا جائے گا اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ آن لائن امتحانات کے نمبر کسی طور بھی ان کے گزشتہ نمبروں سے کم نہ ہوں۔ امیدواران کو یونیورسٹی کی جانب سے مقررہ کردہ کمپیوٹرائز امتحانی مراکز میں امتحان دینے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ امیدواران جو آن لائن امتحان نہ دیناچاہییں انہیں اختیار ہوگا کہ وہ کرونا کے حالات سازگار ہونے کے بعد روایتی طریقہ کے مطابق امتحان دے سکیں گے۔ تاہم آن لائن امتحان کے طریقہ کار کی وجہ سے امیدواران کی بہت بڑی تعداد نے شعبہ امتحانات کو اپنے ای میل ایڈریس و یگر تفصیلات فراہم کرکے آن لائن امتحانی طریقہ کار پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
Post a Comment
0 Comments