Very Important Informations for IUB Students


Very important informations for IUB Students 


 اسلامی جمعیت طلبہ بہاولپور کے زیر اہتمام اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباء کو درپیش مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، پریس کانفرنس سے راؤ اسامہ منور (ناظم اسلامی جمعیت طلبہ بہاولپور) ، عبداللہ عزام (جنرل سیکرٹری جمعیت بہاولپور) اور سید عبداللہ ذیشان (ناظم جامعہ) نے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں طلبہ برادری کی نمائندگی کرتے ہوئے درج ذیل مطالبات پیش کیے گئے:


پہلا مطالبہ

Very Important Informations for IUB Students

گزشتہ سمسٹر چونکہ کرونا کی نظر ہوگیا اس لیے اس کے اخراجات مثلاََ ٹرانسپورٹ، بجلی، میڈیکل، پانی، انٹرنیٹ، لیبارٹری وغیرہ واپس کیے جائیں


دوسرا مطالبہ

گزشتہ سمسٹر کی 80% ہاسٹل فیس واپس کی جائے، یونیورسٹی نے پوری فیس لی تھی، لیکن ہاسٹل استعمال نہیں کیا گیا لہٰذا طلبہ کا حق ہے کہ ان کے پیسے واپس کیے جائیں


تیسرا مطالبہ

موجودہ سمسٹر جو حال ہی میں شروع ہوا ہے اس کی 50% ہاسٹل فیس کم کی جائے کیونکہ طلبہ صرف 5 ہفتے رہیں گے


چوتھا مطالبہ

یونیورسٹی ٹیوشن فیس میں 30% کمی کی جائے اس لیے کہ غریب طلبہ اور والدین پہلے ہی کرونا کی وجہ سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں


پانچواں مطالبہ

گزشتہ سمسٹر جو آن لائن ہوا اس کا تجربہ ٹھیک نہیں رہا لہٰذا ابھی بھی مکمل طور پہ آن لائن کلاسز کی بجائے یونیورسٹی کیمپس کھولا جائے۔ دیکھنے میں آ رہا ہے کہ سکولز اور کالجز تقریباً مکمل طور پہ کھولے جا رہے ہیں تو ایسے میں یونیورسٹی کو مختلف حصوں میں کھولنا نا انصافی ہے، اس لیے پورا سمسٹر نہ سہی مگر کم از کم ایک مہینہ پہلے تمام طلبہ کو یونیورسٹی میں بلوایا جائے


مناسب یہی ہے کہ وائس چانسلر صاحب طلبہ سے مل کر ٹیبل ٹاک کے ذریعے معاملات اور مسائل حل کرنے کی کوشش کریں، دوسری صورت میں طلبہ احتجاج پر مجبور ہوں گے


طلبہ کے لیے پیغام:


طلبہ برادری پوری طرح متحد ہو کر اپنے مطالبات کے لیے کھڑی ہو، اپنے حق کے لیے جدوجہد کرنا ہمارا قانونی حق ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کا آئین ہمیں احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔ اس لیے اسلامیہ یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات سے گزارش ہے کہ اگر مسائل حل نہیں ہوتے تو خود بھی نکلیں اور اپنے دوست و احباب کو بھی نکلنے کی دعوت دیں، یونیورسٹی انتظامیہ کو 10 تاریخ تک کا وقت دیا گیا ہے، انشاءاللہ مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں یونیورسٹی چوک میں 12 تاریخ کو علی الصبح 07 بجے احتجاج شروع کیا جائے گا اور یہ احتجاج بہاولپور کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہوگا اس لیے کہ کسی معمولی طبقے کے ساتھ نہیں بلکہ یونیورسٹی کے ہزاروں نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ زیادتی اور نا انصافی کی کوشش کی جا رہی ہے جو کہ ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


آپ کے خیر خواہ

طلبہ نمائندگان

Post a Comment

0 Comments